جیونیوز سے گفتگواور ریگی للمہ ٹاؤن شپ اسکیم کے پلاٹ مالکان میں دستاویزات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران بشیر بلورنے کہا کہ روس، امریکا اور سعودی عرب کو پاکستان اور افغانستان کے ساتھ بیٹھ کر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل طے کرنا چاہیے۔ ورنہ دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی اورنیٹو فورسز کی جگہ اسلامی ممالک اور آئی او سی کی فوجیں تعینات کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان جہاد کے بعد علاقے سے امریکا نے نکلنے کی غلطی کی اور اب وہ یہ غلطی نہیں کرنا چاہتی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے تجویز کی عالمی حمایت کے اچھے اثرات مرتب ہونگے۔
.......
/110